شہباز شریف نے امریکی ڈاکٹرز سے پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کا قابل عمل روڈ میپ مانگ لیا

اسلام آباد:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی. امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.
وزیرِ اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان کے شعبہ طب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشنز کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے مسائل کے سد باب کی ہدایت کی.
وزیرِ اعظم نے ڈاکٹرز کے وفد کو پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کا قابل عمل روڈ میپ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی.
ڈاکٹر سمیر شفیع کی قیادت میں ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر وفد میں شریک ہوئے.
ملاقات میں چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر نے بھی شرکت کی.

اپنا تبصرہ لکھیں