کالی آندھی:دیوہیکل بلائیں۔ افسانہ نہیں ایک حقیقت تھی۔

اسلام آباد:کرکٹ کی دنیا میں”کالی آندھی”صرف ان چار کو کہا جاتا تھا ان میں اینڈی رابرٹس، مائیکل ہولڈنگ، جوئیل گارنر، اور کولن کرافٹ شامل ہیں۔بعد میں آنیوالے اس میں شامل نہیں۔ ان کی خاص بات یہ ہےکہ انہیں پوری منصوبہ بندی کے ساتھ ڈھونڈ ڈھانڈ کرآسٹریلیا سے انتقام لینے کے لئے یکجا کیا گیا تھااور پھر جو تباہی انہوں نے مچائی۔وہ بس انہی کا خاصہ چلی آرہی ہے تین ٹیمیں تھیں جن کا انہوں نے خاص طور پر بھرکس نکال دیا تھا۔آسٹریلیا، انگلینڈ اور انڈیا۔آپ دو باتوں سے اندازہ لگا لیجئےکہ یہ کیسی بلائیں تھیں۔ایک یہ کہ کرکٹ میں ہیلمٹ ان کی وجہ سے آیا۔ مگر کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ہیلمٹ پہننے کی سعادت انگلینڈ کے ایک پلیئر کو انہی کے خلاف حاصل ہوئی تھی۔دوسرا یہ کہ اس آندھی کا سامنا کرنے جب انڈین ٹیم ویسٹ اینڈیز پہنچی۔تو جلد ہی آدھی ٹیم ہسپتالوں میں جا پہنچی۔کسی کی انگلی ٹوٹی ہوئی تو کسی کے چہرے پر ٹانکے لگے ہوئے گواسکر تو شاید باؤنسر کھا کر گراؤنڈ سے ہی واک آؤٹ کرگیا تھا۔بعد کے دور میں ان سے بھی زیادہ سپیڈ والے باؤلر مختلف ممالک کی ٹیموں میں آئے۔مگر جو تباہی و بربادی ان چار نے مچائی ہے وہ کوئی نہ مچاسکا
یہ صرف وکٹ لینے میں دلچسپی نہ رکھتے تھے۔بلکہ پلیئرز کو زخمی کرنا ان کے پلان میں شامل ہوتا تھا۔اور وجہ اس کی یہ تھی کہ دونوں گوری ٹیموں نے ویسٹ انڈین ٹیم کو تعصب کا بھی نشانہ بنایا تھا۔اور آسٹریلیاکے ڈینس للی و جیف تھامسن نے ان کے بیٹسمینوں کو باقاعدہ ٹارگٹ کرکے زخمی بھی کیا تھا۔اس زمانے میں تعصب کا یہ عالم تھا۔کہ جب کالی آندھی پہلی بار انگلینڈ کے دورے پر پہنچی توانگلش کپتان ٹونی گریگ نے کہا”ہم ان کو رینگنے پر مجبور کردیں گے”اور پھر کالی آندھی نے ان کا ان کے ہوم گراؤنڈ پر وہ کباڑا کیا کہ نانی یاد دلا دی۔ ویسٹ انڈیز نے سیریز تین صفر سے جیتی۔سیریز کا سب سے حیران کن میچ اوول میں ہوا تھا۔خیال تھا کہ اس بیٹنگ پیراڈائز پر کالی انڈھی گھاس چرنے پر مجبور کردی جائے گی۔مگر اکیلا مائیکل ہولڈنگ ہی ان پر ایسا بھاری پڑا کہ خدا کی پناہ۔ اس نے پہلی اننگز میں 8 اور دوسری میں 6 وکٹیں لیں۔کلائیو لائیڈ کو محض پہلے دو ورلڈ کپ جیتنے پر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کپتان نہیں مانا جاتا ہے۔ وہ آدمی ہر لحاظ سے جینئس تھا۔آسٹریلیوی حملے کے ایک سال کے اندر اندر اس نے دنیا کو “کالی آندھی”سے متعارف کرا دیا تھا۔عام طور پر مارشل کو بھی ان میں گنا جاتا ہے مگر مارشل کے آنے سے 2 سال قبل یہ چار یہ ٹائٹل لے چکے تھے

اپنا تبصرہ لکھیں