وزارتِ اطلاعات میں گریڈ 18 سے 19 تک ترقیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد(وے آوٹ نیوز): وزارتِ اطلاعات میں گریڈ 18 سے 19 میں ترقیوں کے لیے ہونے والا ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس تین روز قبل سیکرٹری اطلاعات کی زیرصدارت منعقد ہوا، مگر تاحال اجلاس کے منٹس جاری نہیں کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ اطلاعات کی جانب سے اجلاس کی کارروائی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور ترقی پانے والے افسران کو تذبذب کا شکار رکھا جا رہا ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ نہ صرف میٹنگ منٹس روکے جا رہے ہیں بلکہ نوٹیفکیشن کے اجرا میں بھی بلاوجہ تاخیر کی جا رہی ہے، جس سے ترقی کے منتظر افسران میں بے چینی اور مایوسی بڑھ گئی ہے۔
افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ پر فیصلے کر کے فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ اہل افسران کو ان کا جائز حق مل سکے۔
وزارتِ اطلاعات کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں