اسرائیل کی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنے کی ہمت نہیں ا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(وے آوٹ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ اسرائیل پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کردیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرسکتا،ملک کی حفاظت کی بات ہوگی تو ہم سب ایک ہیں۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا پرانا بیان چلایاجارہاہے،وزیردفاع خواجہ آصف کا فیک کلپ بھی چلایاگیاہے،فیک نیوز کی بھرمارہے،احتیاط برتنی چاہیے۔
پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ ہے،پاکستان خطے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئےہے،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھرپور جواب دیاجائےگا۔اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،پاکستان نے اسرائیل سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔

ہم سب کو محتاط ہو کر بات کرنی چاہئے،جنگ کوئی بچوں کا کھیل نہیں،ہماری پوری کوشش تھی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں،ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے مجھے لوپ میں رکھا۔
15جون کو ایران اورامریکا میں دوبارہ مذاکرات شیڈول تھے،ہم معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں،اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔
پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا،ایران نے پاکستان کا شکریہ ادا کیاہے۔