اسلام آباد(وے آوٹ نیوز) پاکستانی سمندری حدود کے قریب بھارتی بحری بیڑہ “آئی این ایس وکرانت” جیسے ہی پہنچا، پاک بحریہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس کا ٹارگٹ لاک کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاک نیوی کے جدید ریڈار سسٹمز نے وکرانت کو بروقت نشانہ بنایا، اور جیسے ہی ٹارگٹ لاکنگ کی بیپ بھارتی بیڑے کے اندر موجود اسکرین پر ظاہر ہوئی، تو بھارتی حکام کو خطرے کا اندازہ ہو گیا۔
صورتحال کی سنگینی کا ادراک ہوتے ہی “وکرانت” کو فوری طور پر پیچھے ہٹنے کا حکم دیا گیا اور بھارتی بحریہ کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
ماہرین کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف پاک نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کا مظہر ہے بلکہ اس سے دشمن پر واضح پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملکی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔