فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں پذیرائی، بھارت بوکھلا گیا،

واشنگٹن (وے آوٹ نیوز)امریکہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مؤثر سفارتی موجودگی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتوں نے نہ صرف پاکستان کے عالمی تشخص کو تقویت دی بلکہ بھارت میں بے چینی اور اضطراب کی لہر دوڑا دی۔پاکستان کے سپہ سالار کی موجودگی اور مرکز نگاہ بن جانے پر بھارتی سہنہ اور جنتا کے تن بدن میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اور یہ اپنی انگلیاں دانتوں میں دبائے حسرت و یاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان دراصل عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو سنوارنے کی ایک ناکام کوشش تھی۔ بیان میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کی ’نپی تلی‘ اور ’غیر اشتعال انگیز‘ کارروائیوں کے بے بنیاد دعوے کیے گئے، جنہیں زمینی حقائق اور بین الاقوامی مبصرین نے مسترد کر دیا۔
آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارتی بیانیہ مزید کمزور ہوا۔ عالمی برادری نے تسلیم کیا کہ بھارت نے خطے میں جارحیت کا آغاز کیا، جبکہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاعی ردعمل دیا۔
بھارتی افواج کو مبینہ ’کامیابیوں‘ کے دعوے بھی حقیقت کے برخلاف ثابت ہوئے۔ پاک فضائیہ کی برتری نے نہ صرف بھارتی عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے دفاعی صلاحیتوں کی پذیرائی ہوئی۔
مودی حکومت کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کا تسلسل، اور پھر امن کی باتیں—یہ سب ایک سفارتی ڈرامہ بن چکی ہیں، جو دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، پاک-امریکہ تعلقات پر مثبت پیش رفت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کو اپنے لیے “اعزاز” قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے دو گھنٹے طویل ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد اور اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران پاک-امریکہ تعلقات، عالمی سیاسی صورتحال، اور بالخصوص ایران-اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔
صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ “پاکستان شاید ایران کو بہتر طور پر سمجھتا ہے” اور انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے اور جنگی ماحول کو ٹھنڈا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ “امریکہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ کرنے جا رہا ہے”، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے آرمی چیف کی پاکستان سے محبت، عزم اور قیادت کو سراہا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون میں مزید وسعت لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے جاری دورہ امریکہ کے دوران مزید اہم سفارتی اور اسٹریٹجک ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔