ابو ظہبی(وے آوٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات میں نافذ ہونے والے نئے میڈیا ریگولیشن قانون سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
یہ قانون 29 مئی 2025 سے نافذ العمل ہو گا، جو کہ یو اے ای کے وفاقی حکم نمبر 55 برائے 2023 کے تحت جاری کردہ کابینہ کے فیصلے نمبر 42 کا حصہ ہے۔
نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، اور دیگر میڈیا اداروں کے لیے 20 اقسام کی خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ مذہبی عقائد یا الٰہی ہستیوں کی توہین ,اماراتی قیادت، قومی علامات یا اداروں کی بے حرمتی,غیر ملکی تعلقات کو نقصان پہنچانے والا مواد ,فرقہ واریت، تشدد یا دہشتگردی کو فروغ دینا,فحش، جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کی اشاعت, رازداری یا بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی
عمر کی درجہ بندی یا قومی شناخت سے متعلق غلط بیانی پر سزائیں دی جاسکیں گی۔ ان خلاف ورزیوں پر قانونی سزاو کہ حد بھی مقرر کی گئی ہے۔ان خلاف ورزیوں پر جرمانے 4 لاکھ سے 3 کروڑ پاکستانی روپے تک) تک ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے تمام پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ یو اے ای میں سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال ذمہ داری سے کریں اور وہاں کے قوانین اور سماجی حساسیت کا مکمل احترام کریں۔
سوشل میڈیا کے آزاد استعمال کے اس دور میں ایسے قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف مالی نقصان بلکہ قید یا ملک بدری کا بھی سبب بن سکتی ہے۔ عوام الناس کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔