لاہور (وے آوٹ نیوز) چین میں پاکستان کے لیے 1100 جدید الیکٹرک بسیں تیار کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے 240 بسوں پر مشتمل پہلا بیڑا 22 اگست کو پاکستان پہنچے گا۔یہ بسیں خصوصی طور پر ان چھوٹے اضلاع میں بھیجی جائیں گی جہاں اس سے پہلے کبھی بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں تھی۔ پنجاب حکومت کا وژن ہے کہ ہر پاکستانی کو باعزت، سستی اور معیاری سفری سہولت میسر ہو۔بسیں مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی ۔

بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپےمقرر کیا جا رہا ہے ۔یہ اقدام ماحولیاتی بہتری اور کاربن فری ٹرانسپورٹ وژن کی جانب اہم پیش رفت ہےیہ بسیں پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر میں نہ صرف جدت لائیں گی بلکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔