اسلام آباد:
ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات ایسوسی ایشن کے آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد ہوئے۔
نتائج کے مطابق ڈان نیوز کے اسد ملک صدر، جبکہ آج ٹی وی سے وابستہ آصف نوید جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
اسی طرح عادل سعید عباسی فنانس سیکرٹری، ادریس عباسی سینئر نائب صدر اور حاشر وڑائچ نائب صدر منتخب قرار پائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عون رضا جوائنٹ سیکرٹری اور فیصل عباس انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔ایگزیکٹو ممبران میں فیاض محمود، وقار عباسی، اویس یوسفزئی، حسین احمد، رضوان قاضی اور ثاقب بشیر شامل ہیں۔