بیگم عشرت اشرف کی ہمشیرہ کے انتقال پر لاہور میں تعزیت کا سلسلہ جاری

لاہور (ایم این این): ویمن پارلیمانی کاکس کمیٹی کی کنوینئر اور رکن صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف کی ہمشیرہ کے انتقال پر لاہور میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، وزراء، سینئر صحافیوں، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تعزیت کے لیے آنے والوں میں فواد حسن فواد، طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگزیب، سائرہ احمد، صائمہ زاہد، شگفتہ ناز، گلناز شجاع پاشا، عظمیٰ بٹ، کنول نعمان، افشاں، فرزانہ، نسرین ریاض، شیخ امین اپنی اہلیہ کے ہمراہ، شیخ بشیر احمد فیملی سمیت، مسز زاہد زمان، بابر اعوان، سعیدہ محفوظ، جنرل احمد نواز میلہ، کرنل (ر) زاہد، کرنل اشفاق فیملی سمیت، چوہدری محمد الیاس، چوہدری عمران مہدی، راحیل احمد، واسع چوہدری، جاوید اقبال، ماریہ طلال، بیگم خالد عبداللہ، چوہدری نثار احمد، میجر تصور گوجر، نعیم گوجر، حاجی بوٹا گوجر، پروفیسر آغاز اظہر اور دیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں