اسلام آباد :
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل اعوان کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا دو روزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گریڈ 18 کے 266 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں مختلف سروس گروپس سے تعلق رکھنے والے افسران کی ترقیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ نے پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی ترقیوں کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس سروس کے 42 افسران، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 88 افسران اور آفس مینجمنٹ گروپ کے 136 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں آفس مینجمنٹ گروپ کے دو افسران یاور حسین اور محمد سلمان کی ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔ڈپٹی سیکرٹری لے عہدے پر ترقی پانے والے افسر رانا یاور حسین وزارت ہاؤسنگ میں تعینات ہیں۔جبکہ
محمد سلمان اس وقت وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ دونوں افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سیکرٹریٹ گروپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں افسران کی کارکردگی، سروس ریکارڈ اور دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ترقیوں کی منظوری دی گئی۔ترقی پانے والے افسران کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔