آبنائے ہرمز بحران پر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس سیچوایشن روم میں اہم بیٹھک

اسلام آباد (ایم این این): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے گرد پیدا ہونے والے نئے بحران اور ایران کے ساتھ مذاکرات پر غور کے لیے وائٹ ہاؤس کے سیچوایشن روم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کے مطابق اس اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سمیت اہم حکام شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ڈین کین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں