اپوزیشن کے بائیکاٹ نے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کے کام میں خلل ڈال دیا، پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی سینیٹرز کی کمیٹی اجلاسوں میں مسلسل عدم شرکت نے پارلیمانی عمل کو براہِ راست متاثر کر دیا،پیپلزپارٹی کے چیف وہپ کا چیئرمین سینیٹ کو خط، عارضی سربراہ اور اضافی ارکان کی شمولیت کی تجویز دیدی۔
سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹیوں کا کام ٹھپ ہونے لگا—
پی ٹی آئی سینیٹرز کی کمیٹی اجلاسوں میں مسلسل عدم شرکت نے پارلیمانی عمل کو براہِ راست متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث کورم کا بحران گہرا ہونے لگا—

اور کمیٹیوں کی کارکردگی اور قانون سازی کے کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔اسی صورتحال کو بھانپتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹ میں چیف وہِیپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا—جس میں پارلیمانی عمل کو جاری رکھنے اور کورم بحران سے بچنے کے لیے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔
خط کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے پارلیمانی نظام متاثر ہو رہا ہے—اور اگر صورتحال برقرار رہی تو آئین و قانون سازی کا عمل تعطل کا شکار ہو سکتا ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے تجویز دی کہ بائیکاٹ کے دوران عارضی طور پر اضافی ارکان نامزد کیے جائیں تاکہ کمیٹیوں کی کارروائی جاری رہ سکے—جبکہ اپوزیشن کی زیرِ قیادت کمیٹیوں میں مسلسل غیرحاضری کی صورت میں عارضی چیئرمین منتخب کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں