انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے بعض ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 2 مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کی۔
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ اسی طرح جناح ہاؤس کیس میں ملزمان عمران اور فائزہ عظمت کے بھی وارنٹ جاری ہوئے۔
عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملزمان عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ عدالت نے عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف اشتہاری اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا۔ یہ دونوں ملزمان جناح ہاؤس کیس میں نامزد ہیں اور جمعہ کو وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے