ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے تیسرے اٹیمپٹ پر 85.28 میٹر کی تھرو کی جو ان کا اس سیزن کا بہترین ریکارڈ بھی ہے۔

ارشد ندیم نے تیسرے اٹیمپٹ میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار 89.53 میٹر کی تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکہ کے کرٹس تھامپسن نے 84.72 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے جگہ بنائی۔

کینیا کے جولیس ییگو نے پہلے ہی اٹیمپٹ میں 85.96 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہِ راست کوالیفائی کیا۔

فائنل کے لیے آٹومیٹک کوالیفکیشن مارک 84.50 میٹر مقرر تھا، جبکہ بہترین 12 پرفارمرز نے بھی فائنل میں جگہ بنائی۔

ارشد ندیم کی یہ کارکردگی ان کے چاہنے والوں کے لیے امیدوں کی نئی کرن ہے، اور اب سب کی نظریں فائنل مقابلے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں