اسلام آباد (وے آوٹ نیوز)رکنِ قومی اسمبلی سابق وزیر تعلیم پنجاب سنڈیکیٹ ممبر کمالیہ یونیورسٹی ریاض فتیانہ نے نیکی بھرے مشن میں عوام سے مدد کی درخواست کی ہے۔انہوں نے مخیر حضرات سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کمالیہ میں حال ہی میں قائم ہونے والی نئی سرکاری یونیورسٹی آف کمالیہ میں ایسے باصلاحیت مگر مالی مشکلات سے دوچار نوجوان طلبہ کی مدد پر زور دیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مالی مشکلات کے باعث بہت سے ذہین طلبہ و طالبات کے لیے تعلیم کا سفر جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خوابوں کو جِلا دینے کے لیے آپ کا تعاون فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی سالانہ فیس 1,00,000 روپے (دو سمسٹرز) ہے۔ آپ اپنی زکوٰۃ یا صدقہ سے براہِ راست یونیورسٹی اکاؤنٹ میں یہ رقم ادا کر کے کسی طالب علم کا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اسکالرشپ آپ اپنے نام یا اپنے والدین کے نام سے منسوب کر سکتے ہیں — ایک ایسا صدقۂ جاریہ جو نسلوں تک پھیل سکتا ہے۔

پہلی میرٹ لسٹ آ چکی ہے اور داخلے آخری مراحل میں ہیں۔ آپ کا بروقت قدم کئی گھروں میں خوشی اور روشنی لا سکتا ہے۔
یونیورسٹی اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات پوسٹ میں موجود لنک میں درج ہیں۔
https://admissions.ukm.edu.pk
ریاض فتیانہ نےاس کارِ خیر میں ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔