برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے اُن شرائط کو پورا نہ کرنے کے بعد کیا گیا جن میں غزہ کی تقریباً دو سال سے جاری جنگ میں جنگ بندی شامل تھی۔
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا:
“آج ہم فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید کو زندہ کرنے اور دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لیے ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہیں۔”
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ آسٹریلیا نے کینیڈا اور برطانیہ کے ساتھ مل کر فلسطین کو تسلیم کیا ہے تاکہ دو ریاستی حل کی جانب پیش رفت کی جا سکے، جس کا آغاز غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے ہونا چاہیے۔
کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے بھی اپنے بیان میں کہا:
“کینیڈا ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے اور ایک پرامن مستقبل کے قیام میں فلسطین اور اسرائیل دونوں ریاستوں کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش کرتا ہے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں