پاکستانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور بھارتی وزیر خارجہ کے دوران گفتگو دلچسپ جملے سامنے آگئے۔

ڈھاکہ : پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئے۔بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے خود آگے بڑھ کر سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق جے شنکر نے سپیکر ایاز صادق کو دیکھتے ہی ان کی جانب قدم بڑھائے اور مختصر مگر معنی خیز گفتگو ہوئی۔
وے آوٹ نیوز نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے جملوں کی تفصیل حاصل کر لی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے انگریزی میں کہا:
“Hi, I’m J. Shankar and I recognise you.”
جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک سادہ مگر پراعتماد جملے میں جواب دیا:
“Thanks, I know you.”
معرکۂ حق کے بعد پاک بھارت اعلیٰ قیادت کی یہ مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے پارلیمانی وقار اور سفارتی اہمیت کی واضح عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں