اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹرز پر چھاپے،درجنوں لڑکے، لڑکیاں گرفتار

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹرز میں فحاشی کے اڈوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی کے دوران تھانہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں پانچ مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
کارروائی کے دوران 21 لڑکیاں اور 19 مردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پانچ میں سے تین قحبہ خانے ابوظہبی ٹاور میں آپریٹ ہو رہے تھے، جب کہ “روز پیلس” اور “نیچرل راکس” کے نام سے چلنے والے مساج سنٹرز میں بھی جسم فروشی کا دھندہ پکڑا گیا۔ گرفتار افراد نے انکشاف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹرز کی آڑ میں باقاعدہ جسم فروشی کروائی جا رہی تھی۔

ملزم علی ملک پر الزام ہے کہ وہ لڑکیوں کو صرف 4 ہزار روپے دے کر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کرتا تھا — تاہم وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے تمام گرفتار افراد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔
حکام کے مطابق ایسے تمام غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ اسلام آباد کو فحاشی جیسے جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں