اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کی سیکورٹی واپس، عدالت کے نوٹس پر بحال

اسلام آباد – جمعرات کو اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کی سیکورٹی واپس لے لی گئی جبکہ ججز کے ساتھ تعینات گن مین بھی ہٹا دیے گئے۔

ضلعی اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سیکورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیا۔

عدالت کے نوٹس کے بعد پولیس نے فوری طور پر متبادل سیکورٹی فراہم کر دی اور ججز کے تحفظ کے لیے انتظامات بحال کر دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں