ایشیا کپ: حارث رؤف کا اشارہ سوشل میڈیا پر طوفان بن گیا

یشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ ایک اشارے کے ذریعے بھی توجہ حاصل کرلی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔

بھارتی اننگز کے دوران باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ہوئے جب کچھ بھارتی شائقین نے ان پر جملے کسے تو حارث نے جواب میں ہاتھ کے ذریعے ’’0-6‘‘ کا اشارہ کیا اور پھر ہوائی جہاز کے اُڑنے اور گرنے کی اداکاری کی۔ یہ منظر فوراً مئی میں پاکستان فضائیہ کی اس کامیابی سے جوڑا گیا، جب چھ بھارتی لڑاکا طیارے، جن میں مہنگے رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے گئے تھے۔

یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ پاکستانی شائقین نے اس اشارے کو “دلیرانہ” اور “یادگار” قرار دیا، جبکہ بھارتی مداحوں نے اسے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

میچ میں بھارت نے 172 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سنجو سیمسن اور ہاردک پانڈیا نے ماچ کا فیصلہ آخری اوور سے پہلے کردیا۔

تاہم معاملہ یہیں ختم نہ ہوا۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک بار پھر روایتی مصافحے سے گریز کیا، جس پر ماہرین نے اسے کھیل کے جذبے کے خلاف قرار دیا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے کسی وضاحت کے بغیر یہ واقعہ پاک بھارت کرکٹ مقابلے کی روایتی کشیدگی کو مزید اجاگر کرگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں