ڈونگ فینگ کی جانب سے متعارف کرائی گئی جدید پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک کار Aeolus L8 اتنی زبردست فیول رینج رکھتی ہے کہ ایک بار پیٹرول بھرانے کے بعد یہ کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر بغیر کسی رُکاؤٹ یا دوبارہ ایندھن بھروائے طے کر سکتی ہے۔
چائنا آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کے ٹیسٹ کے مطابق اس گاڑی کی مجموعی رینج (پیٹرول اور بجلی کے امتزاج کے ساتھ) تقریباً 2,245 کلومیٹر ہے۔ یہ فاصلہ کراچی اور اسلام آباد کے درمیانی فاصلے (تقریباً 1,400 کلومیٹر) سے کہیں زیادہ ہے۔
ایندھن کے استعمال کے لحاظ سے بھی یہ گاڑی بے حد مؤثر ہے اور تقریباً 41.7 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔
Aeolus L8 میں پیٹرول اور الیکٹرک دونوں موڈ موجود ہیں جو اسے لمبے سفر کے لیے نہ صرف زیادہ مؤثر بلکہ آرام دہ انتخاب بھی بناتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور کارکردگی کا یہ امتزاج اسے اپنی کلاس کی نمایاں گاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔