افریقہ :گانووی جسے افریقا کا وینس بھی کہاجاتا ہے،دنیاکی سب سےبڑی اور شاندار پانی پرقائم بستیوں میں سے ایک ہے۔یہ گاؤں بینن کی لیک نوکوئے پر واقع ہے اور یہاں 20,000 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں، جن کا تعلق زیادہ ترٹوفینو نسلی گروہ سے ہے۔
یہ گاؤں17ویں صدی میں اس وقت قائم ہوا تھا، جب ٹوفینو لوگوں نےغلام بنانے والے تاجروں سے بچنے کے لیے پناہ لی۔انہوں نے جھیل کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ غلام بنانےوالےمذہبی عقائد کی وجہ سے پانی میں داخل ہو کر تعاقب نہیں کر سکتے تھے۔
گانووی کی پہچان اسکے پانی پرقائم گھروں سےجڑی ہے۔یہاں کے مکانات، اسکول، بازار اورگرجا گھر سب لکڑی کےستونوں پربنےہوئےہیں،جو پانی سے بلند ہوتے ہیں ۔یہاں نقل و حمل کیلیے کشتیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ماہی گیری گانووی کی معیشت کا اہم ستون ہے،خاص طور پر پانی کےاندربنائےگئے جالوں میں مچھلی پالنے کا طریقہ،جسے یہاں کے لوگوں نے مہارت سے اپنایا ہے۔۔
یہ گاؤں اپنےثقافتی ورثے اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے بھی منفرد مقام رکھتاہے اوراسے یونیسکونے بھی تسلیم کیا ہے۔ آج ”گانووی“سیاحوں کی توجہ کا مرکز بناہواہے،جو اس کی تاریخ اورپانی پر بسائی گئی ایک کامیاب کمیونٹی کے انوکھے طرزِ زندگی سے متاثر ہوتے ہیں۔۔
