خوشی کے ایام کیسے منائے جائیں،وزیراعظم نے تقریبات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد (وے آوٹ نیوز)یومِ آزادی اور معرکۂ حق کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی قومی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی 14 اگست کو جشنِ آزادی اور 15 اگست کو “معرکۂ حق” کی تقریبات کے جامع انتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو کمیٹی کا کنوینئر جبکہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو شریک کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وزیر ثقافت حذیفہ رحمان، ڈاکٹر خالد مقبول اور دیگر اہم وزراء کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور جی ایچ کیو سے ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم بھی نمائندگی کریں گے۔
کمیٹی ان تقریبات کے لیے قومی و علاقائی سطح پر سیکیورٹی، میڈیا مہم، ثقافتی سرگرمیوں، اور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔معرکہ حق” اور “عملی یکجہتی” تقریبات کا مرکزی تھیم قرار دیا گیا ہے۔تمام تقریبات قومی و ثقافتی شناخت کا عکس ہوں گی۔ کمیٹی کو 10 دن کے اندر وزیرِ اعظم کو جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی ہدایت ہے کہ ملک بھر میں عوامی شمولیت اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے یہ تقریبات بھرپور طریقے سے منائی جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں