راولپنڈی :
راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا .سرکاری معلومات کے مطابق محمد انور باران ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کی ذمہ داری بھی تفویض کردی گئی ہے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

محمد انور باران آر ڈی اے میں سٹیٹ مینجمنٹ اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں .
جو اعلی تعلیم یافتہ آفیسر ہیں انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی لاہور سے بی ایس سی انجینئرنگ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ایم ایس سی پبلک پالیسی ایم فل پبلک پالیسی کی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔