اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی خالی نشست پر نئی نامزدگی کرنے کےلیےپیش رفت سامنے آ رہی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چیف وہپ اپوزیشن ملک عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں عمر ایوب سے متعلق عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پہلے بتایا گیا تھا کہ عمر ایوب کے خلاف کوئی کیس زیر التوا نہیں، تاہم اس کی تحریری تصدیق نہیں ملی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے تحریری معلومات ناگزیر ہیں۔

عمر ایوب کے مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا طریقہ کار، تحریری تصدیق موصول ہونے پر ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
معاملے کی جلد تکمیل کے لیے مطلوبہ دستاویزات بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔