یورپی یونین انڈو پیسیفک فورم،پاک،جاپان وزرائے خارجہ کی ملاقات

یورپی یونین کے چوتھے انڈو پیسیفک منسٹریل فورم
کے موقع پر جاپان کی نائب وزیرِ خارجہ ایری آرفیا سے ایک غیر رسمی ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، اور پاکستان جاپان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاقِ رائے کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں