اسلام آباد کچہری حملے پر روسی سفارت خانے کا مذمتی بیان

اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روسی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں سیکٹر G-11 میں واقع جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا بلکہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے جس کا مل کر مقابلہ کرنا ضروری ہے۔

ہم حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد شناخت کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ روس، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

ہم اس افسوسناک واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری دعائیں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے ہیں، اور ہم ان کے مکمل ریکوری کی امید رکھتے ہیں۔

روسی فیڈریشن ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور ایسے واقعات کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں