دسویں تھل جیپ ریلی/پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے

مظفرگڑھ: تھل جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا
فیصل شادی خیل نے سب سے کم وقت 2 گھنٹے 10 منٹ 18 سیکنڈ میں 200 کلومیٹر کا ٹریک عبور کیا۔نادر مگسی 2 گھنٹے 14 منٹ اور 57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد رضا سعید نے 2 گھنٹے 15 منٹ 48 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔
پری پیئرڈ کی وومن کیٹیگری میں سلمی خان مروت نے میدان مار لیا،دینا پٹیل دوسرے نمبر پر رہیں۔سلمی خان نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 30 منٹ 20 سیکنڈ میں طے کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں