اسلام آباد:صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی نے وومن پارلیمنٹری کاکس کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کے سے ملاقات کی ۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں خواتین کے سیاسی، معاشی اور سماجی کردار کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران خواتین کی فلاح و بہبود، بااختیاری اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر نمائندگی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون بڑھا کر خواتین کو درپیش مسائل کے حل میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے خواتین پارلیمنٹری کاکس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد قانون سازی کی جا چکی ہے اور مزید اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ کے لیے مشترکہ پالیسی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں خواتین کی ترقی کے لیے یہ ملاقات ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جس سے قومی سطح پر صنفی مساوات کے فروغ میں مزید پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔