اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو جلد ہی 30 نامزد مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت ملے گی۔ یہ تفصیلات وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیش کیں۔
تحریری جواب کے مطابق یہ منصوبہ سی ڈی اے اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کا آزمائشی دورانیہ دسمبر 2025 کے آخر تک ہوگا۔
منتخب مقامات میں شامل ہیں:
میٹرو اسٹیشنز: پاک سیکریٹریٹ سے آئی جے پی روڈ تک 14 اسٹیشنز، اور فیض احمد فیض اسٹیشن سے جی ٹی روڈ نمبر 26 تک 70 اسٹیشنز۔
عوامی مقامات: سی ڈی اے اسپتال، جاپانی پارک، لیک ویو پارک، دامن کوہ، فاطمہ جناح پارک۔
بازار و مراکز: جی-6 اور ایچ-9 اتوار بازار، ایف-6 مرکز اور ایف-7 مرکز۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عوام کو بہتر ڈیجیٹل سہولتیں اور کنیکٹیویٹی میسر ہوگی۔