بھارتی ٹیم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا

ایشیا کپ 2025 کے دبئی فائنل کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے فاتح کی ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔

ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹرافی دینے سے روکنے کا یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہدایت پر کیا گیا۔

اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا، مگر ٹرافی دینے کا روایتی عمل مکمل نہ ہوسکا۔

محسن نقوی نے دباؤ کے باوجود ٹرافی خود پیش کرنے پر اصرار کیا، جس کے باعث تقریب بغیر ٹرافی ہینڈ اوور ختم ہوگئی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کی روح کے مطابق اپنے رنر اپ میڈلز اور انعامی رقم وصول کی، لیکن بھارتی ٹیم میدان میں موجود رہی اور ٹرافی کے انتظار میں رہی، جو منتظمین واپس لے گئے۔

اختتامی تقریب ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی، جس میں انفرادی ایوارڈز تقسیم ہوئے۔ بھارت کے کلدیپ یادو، شیوام دوبے اور تلک ورما کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز ملے، جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے رنر اپ کا چیک وصول کیا۔
کلدیپ کو بہترین بالر قرار دیا گیا اور ابھیشیک شرما کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

تقریب اچانک ختم ہوئی جب پریزنٹر سائمن ڈول نے اعلان کیا: “مجھے اے سی سی کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ بھارتی ٹیم اپنے ایوارڈز وصول نہیں کرے گی، اس لیے تقریب ختم کی جاتی ہے۔”

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے ایک بار پھر ٹاس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا، جو اس ٹورنامنٹ میں تیسری مرتبہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں