اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر واجد علی شاہ گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
سیکرٹری منظور ججہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایگزیکٹو باڈی نے 19 ستمبر 2025 کو ہائی کورٹ بار کے احاطے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ مستقبل میں کسی بھی گروپ، جماعت یا دھڑے کو بار کے احاطے میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی بینرز آویزاں کیے جا سکیں گے۔
مزید برآں، ایگزیکٹو باڈی نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو واقعے کی شفاف تحقیقات کرے گی اور ملوث وکلاء کی نشاندہی کر کے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو پیش کرے گی۔