نواز شریف لندن روانہ، قطر میں اسلامی ممالک کی کانفرنس کے موقع پر سربراہانِ مملکت سے ملاقات کا امکان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف پیر کے روز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف جاتی عمرہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے اور وہاں سے قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔ روانگی سے قبل جاتی عمرہ رائے ونڈ میں خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے اور اس دوران اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ چند روز قبل وہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں میڈیکل چیک اپ کے لیے گئے تھے جہاں ان کا گردن کا ایم آر آئی بھی کیا گیا تھا۔ نواز شریف پٹھوں میں درد کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پرواز کے دوران قطر میں مختصر قیام متوقع ہے جہاں وہ اسلامی ممالک کی کانفرنس میں شریک چند سربراہانِ مملکت سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اس سال جون میں بھی لندن جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں