پاکستان میں 7 اور 8 ستمبر کو نایاب “بلڈ مون” چاند گرہن کا نظارہ ہوگا

اسلام آباد – پاکستان میں فلکیات کے شائقین رواں ہفتے کے آخر میں ایک شاندار مظاہرہ دیکھ سکیں گے، جب ملک بھر میں مکمل چاند گرہن یعنی “بلڈ مون” 7 ستمبر کی رات اور 8 ستمبر کی ابتدائی ساعتوں میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2025 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر چار گرہن ہوں گے جن میں دو سورج اور دو چاند گرہن شامل ہیں، تاہم پاکستان میں صرف یہ ستمبر کا مکمل چاند گرہن دکھائی دے گا۔

چاند گرہن کے مراحل حسب ذیل ہوں گے:

رات 8 بجکر 28 منٹ (7 ستمبر): چاند زمین کے ہلکے سائے (پینمبرا) میں داخل ہوگا، جس سے معمولی دھندلاہٹ پیدا ہوگی۔

رات 9 بجکر 27 منٹ: جزوی گرہن کا آغاز ہوگا اور زمین کا گہرا سایہ چاند پر پڑنا شروع ہوگا۔

رات 10 بجکر 31 منٹ: مکمل گرہن شروع ہوگا، اور چاند سرخی مائل نارنجی روشنی میں ڈھل کر “بلڈ مون” کا منظر پیش کرے گا۔

رات 11 بجکر 12 منٹ تا 11 بجکر 53 منٹ: گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گہرے سرخ رنگ میں دکھائی دے گا۔

رات 12 بجکر 57 منٹ (8 ستمبر): جزوی مرحلہ اختتام پذیر ہوگا۔

رات 1 بجکر 55 منٹ: گرہن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ مظاہرہ ملک کے تمام حصوں میں بغیر دوربین یا خاص آلات کے آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں