ایم این اے رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سامان لے گئے

اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور، تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی۔

ایف آئی آر کے مطابق 26 اگست کی صبح مسلح ڈاکو عقبی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے گھر کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کے زور پر پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ چشمے، جوتے، کپڑے اور اسلحہ سمیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں