پاکستان میں 10 سال کے دوران 26 ہزار تولے سے زائد سمگل شدہ سونا ضبط

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ دس برسوں کے دوران سمگلنگ کے 387 مقدمات میں 303.60 کلوگرام (تقریباً 26 ہزار تولے) سونا پاکستان کسٹمز کی جانب سے ضبط کیا گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ضبط شدہ سونے کی مجموعی مالیت 9 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2014-15 کے دوران 9 کیسز۔میں 3500 تولے سونا پکڑا گیا، جبکہ 2015-16 میں 5 کیسز میں 1114 تولے سونا ضبط کیا گیا۔2016-17 میں 10 کیسز میں 3469.34 تولے سونا قبضے میں لیا گیا۔2017-18 میں 53 مقدمات میں 5017.16 تولے سونا برآمد کیا گیا۔2018-19 کے دوران 1680 تولے اور 2019-20 میں 905 تولے سونا ضبط کیا گیا۔

2020-21 میں 62 مقدمات درج کر کے 4152 تولے زیورات برآمد کیے گئے۔ 2021-22 میں 2860 تولے اور 2022-23 میں 1038 تولےسونا پکڑا گیا۔2023-24 میں 1077 تولےجبکہ 2024-25 میں 1205 تولے سونا کسٹمز نے ضبط کیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے کی جاتی ہے، جس میں بین الاقوامی اسمگلر گروہ بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائیوں کی بدولت بھاری مقدار میں سونا ضبط کر لیا گیا۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں سونے کی غیر قانونی درآمد و برآمد پر کڑی نگرانی اور پالیسی اقدامات کی اشد ضرورت ہے، تاکہ قیمتی زرمبادلہ کی چوری روکی جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں