لاہور(وے آوٹ نیوز)پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل عبور ہو گیا ۔خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھرپور انداز میں منوا رہی ہیں ۔ ندا صالح بھی ایک ایسی باصلاحیت خاتون بن کر ابھری ہے جس نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیوربن کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ندا صالح نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں بلکہ خواتین کے لیے ایک مثبت مثال بھی قائم کر رہی ہیں کہ وہ ہر شعبے میں آگے بڑھ سکتی ہیں، چاہے وہ تکنیکی ہو یا روایتی طور پر مردوں کا میدان سمجھا جاتا ہو۔

جدید یونیفارم، پر اعتماد انداز، اور ٹرین کے کنٹرول روم میں ندا کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی خواتین اب ہر شعبے میں قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ان کی یہ کامیابی نہ صرف خواتین کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ ملک میں خواتین کی خود مختاری مساوی مواقع اور جدید شہروں میں خواتین کی شمولیت کی علامت بھی ہے۔