اسلام آباد (وے آوٹ نیوز)ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا قیادت کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی سیریز 31 جولائی سے 3 اگست تک سنٹرل براؤرڈ پارک اینڈ براؤرڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لاڈرہل، امریکہ میں کھیلی جائے گی۔ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی محدود اوورز کی کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم اتوار 27 جولائی کو امریکہ روانہ ہوگی۔تین ون ڈے میچز 8 سے 12 اگست کے دوران برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں ہوں گے۔ ون ڈے سیریز میں محمد رضوان قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، اور شاہین آفریدی جیسے سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر حسن نواز کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم شامل ہونگے اسی طرح ٹیم مینجمنٹ میں منیجر نوید اکرم چیمہ،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ،بولنگ کوچ ایشلے نوفکے،بیٹنگ کوچ حنیف ملک،فیلڈنگ کوچ شین مکڈرموٹ،فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن،اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ گرانٹ لوڈن،اینالسٹ: طلحہ اعجاز،میڈیا مینیجر سید نعیم احمد،سیکیورٹی مینیجر ارتضاء کُمیل،ٹیم ڈاکٹر: ڈاکٹر واجد علی رفاعی،مساجر: محمد احسن شامل ہونگے۔