گاڑی سمیت بہہ جانیوالے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی

راولپنڈی (وے آوٹ نیوز)راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی ایچ اے میں پانی میں بہنے والے کرنل اسحق کی لاش دو روز بعد برآمد کر لی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنل (ر) اسحق کی لاش فیز فور میں سواں پل کے نیچے سے ملی۔
کرنل اسحق دو روز قبل شدید بارش کے دوران اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے جب برساتی نالے میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ان کی گاڑی بہہ گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے مسلسل تلاش کے بعد بیٹی کو پہلے ہی بازیاب کر لیا تھا، جب کہ کرنل اسحق کی تلاش جاری تھی۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جبکہ
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی اسحق قاضی کی بیٹی کے لئے تاحال سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،
واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا ہے، جب کہ شہریوں نے انتظامیہ سے برساتی نالوں پر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں