شہد کی مکھی کا زہر ۔بریسٹ کینسر کے خلاف حیران کن دریافت

اسلام آباد (وے آوٹ نیوز )سائنس کی دنیا میں ایک شاندار اور امید افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شہد کی مکھی کے زہر نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں بریسٹ کینسر کے خلیات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
ماہرین کے مطابق، شہد کی مخصوص قسم کی مکھی کے زہر میں موجود ایک مرکب “میلیٹین نے نہ صرف کینسر کے خلیات کو ختم کیا بلکہ اردگرد کے صحت مند خلیات کو نقصان نہیں پہنچایا — جو کہ کسی بھی دوا کے لیے انتہائی اہم خاصیت ہے۔
یہ تحقیق اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ قدرتی ذرائع سے حاصل شدہ اجزاء مستقبل میں کینسر جیسے مہلک مرض کے مؤثر علاج میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مزید تحقیق میں بھی یہی نتائج سامنے آئے تو یہ دریافت بریسٹ کینسر کے علاج میں ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔سائنسدان اب اس مرکب کو دوا کی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں، تاکہ مستقبل میں ہزاروں مریضوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں