سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد مقرر، 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اکاؤنٹ پر پابندی

اسلام آباد(وے آوٹ نیوز)
سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد مقرر کرنے کے حوالے سے ایک اہم بِل پیش کر دیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے کم از کم عمر 16 سال تجویز کی گئی ہے۔
بِل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لازم ہو گا کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاؤنٹ بنانے سے روکیں۔
– اگر کوئی پلیٹ فارم اس قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو سکے گا۔ اسی طرح، اگر کوئی فرد کسی کم عمر بچے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے میں سہولت فراہم کرتا ہے تو اسے 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو بلاک کرے اور ایسے اقدامات کرے جو کم عمر بچوں کو اکاؤنٹ بنانے سے روکیں۔
یہ قانون بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں