اسلام آباد (وے آوٹ نیوز)حکومت پاکستان کی جانب سے اسکردو میں اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لیے پی ایس ڈی پی منصوبے کے تحت ایک تاریخی اقدام کیا جا رہا ہے۔ کھیلوں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے 28 جولائی کو اسپورٹس کمپلیکس کا باضابطہ سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، جس کا افتتاح بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے وفاقی وزیر کریں گے۔یہ منصوبہ نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنے گا بلکہ ڈیجیٹل تعلیم کی سہولیات فراہم کر کے خطے کے طلبا و طالبات کے لیے نئے تعلیمی امکانات بھی پیدا کرے گا۔اسکردو میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔



اسکولز کے لیے تحائف کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے بلتستان ڈویژن کے 10 منتخب اسکولوں کو ٹریک سوٹس اور کھیلوں کا سامان دیا جائے گا تاکہ طلبہ میں جسمانی تربیت اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے ۔
بلتستان ڈویژن کے تمام دس اسکولوں کو جدید آئی ٹی لیبز*م فراہم کی جائیں گی، جس کا مقصد ڈیجیٹل سیکھنے کے مواقع کو بہتر بنانا اور طلبہ کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ہے۔
یہ منصوبہ بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، اسلام آباد کے سیکریٹری محی الدین وانی کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ حکومت کا یہ قدم نہ صرف نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ خطے میں تعلیمی اور فنی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔