قومی ریلیف فورس بنانے کا فیصلہ، ریسکیو 1122 آرمی کے سپردِ کرنے کی تجویز

اسلام آباد (وے آوٹ نیوز)ریسکیو 1122 کے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ریسکیو 1122 کو رینجرز کے طرز پر آرمی کے زیرِ انتظام ایک قومی ریلیف فورس میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مجوزہ منصوبے کے تحت ضلعی سطح پر ایمرجنسی آفیسر کا عہدہ میجر یا کیپٹن رینک کے حاضر سروس آرمی آفیسرکو دیا جائے گا، جبکہ ریجنل کمانڈ ایک کرنل رینک کا افسر سنبھالے گا۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داری میجر جنرل یا بریگیڈیئر رینک کے آفیسر کو سونپنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

تمام افسران آرمی کے حاضر سروس افسران ہوں گے اور ریسکیو کا مجموعی بجٹ 400 فیصد تک بڑھا کرملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے کنٹرول میں دے دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق تجویز آرمی چیف کو ارسال کر دی گئی ہے اور کور کمانڈرز کانفرنس میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
اگر اس تجویز پر عمل ہوتا ہے تو ریسکیو 1122 نہ صرف وسائل سے لیس ہو جائے گی بلکہ قومی آفات، قدرتی حادثات، اور بڑے ایمرجنسی آپریشنز میں فوجی نظم و ضبط اور استعداد کے ساتھ کام کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں