رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025، پاک فضائیہ نے ایوارڈز جیت لیے

لندن (وے آوٹ نیوز)
برطانیہ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فضائی شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں پاکستان نے میدان مار لیا!پاک فضائیہ کے جدید ترین جنگی طیارے JF-17C Block III کو شاندار کارکردگی پر Spirit of the Meet Trophy سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ اس کی بہترین پرواز، بے مثال تکنیکی مہارت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
مزید برآں، C-130 Hercules طیارے نے بھی سب کو پیچھے چھوڑتے ہو ئےConcour s d’Elegance Troph y اپنے نام کی — جو طیارے کی تزئین، ڈیزائن اور پیشکش میں خوبصورتی کا مظہر ہے۔
JF-17C نے پاکستان سے برطانیہ تک نان اسٹاپ پرواز مکمل کی — ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے، جس نے دنیا کو پاکستان کی ایوی ایشن صلاحیتوں کا قائل کر دیا۔

یہ کامیابی نہ صرف پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی ترقی کا بھی عالمی اعتراف ہے۔پاک فضائیہ کے JF-17C بلاک III کو “Spirit of the Meet” ایوارڈ C-130 طیارہ “Concours d’Elegance Trophy” کا حقدار قرار دیا ہے ،ان ایوارڈ سےبرطانیہ میں عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند
پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری کو دنیا نے تسلیم کر لیا

اپنا تبصرہ لکھیں