قطر میں پاکستانی آموں کی مہک ،خوشبو، ذائقہ اور دوستی کا حسین امتزاج

* آئیں اور آم سے بنی محبت کا ذائقہ چکھیں*
دوحہ(وے آوٹ رپورٹ) قطر میں دوحہ کا سوق واقف پاکستان کے عمدہ آموں کی دلکش رنگتوں اور دل موہ لینے والی خوشبوؤں سے مہک اُٹھا ہے، جہاں ’’الحمدہ آم نمائش‘‘ جاری ہے۔ یہ مینگو فیسٹیول 19 جولائی تک جاری رہے گا اور اس میں پاکستان سے تازہ لائے گئے آموں کی کئی اقسام کی شاندار نمائش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی آم کے جوس، اچار، مٹھائیاں اور دیگر آم سے بنی دیگر لذیز اشیاء بھی پیش کی جا رہی ہیں۔سوق واقف میں دوسرے پاکستان آم فیسٹیول کا افتتاحی تقریب میں 48 سفیروں نے شرکت کی۔
*الحمدہ آم میلہ جہاں ذائقہ اور تعلقات ایک ساتھ پروان چڑھتے ہیں*

*مینگو فیسٹیول ثقافتی،تجارتی اور عوامی روابط کے فروغ کا زریعہ*
قطر میں پاکستانی سفیر محمد عامر نے افتتاحی تقریب میں آنیوالے غیر ملکی سفراء اور دیگر مہمانوں کو پاکستانی آم کی خصوصیات سے متعلق آگاہی دی، انہوں نے مینگو فیسٹیول اور پاکستانی اسٹال ہولڈرز سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلسل دوسرے سال سجنے والا یہ فیسٹیول کامیاب ہو گا۔

اب تک 59,000 افراد نے نمائش کا دورہ کیا اور 1,23,767 کلوگرام آم فروخت ہو چکے ہیں۔ تقریباً 70 تاجر اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ نمائش 19 جولائی تک جاری رہے گی۔ گزشتہ سال اس نمائش میں 225 ٹن آم فروخت ہوئے تھے۔
داخلہ مفت ہے، جس کے باعث یہ فیملی کے لیے بہترین تفریحی موقع ہے جہاں لوگ آم کی لذیذ اشیاء سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور نئے ذائقے دریافت کر سکتے ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتی ہے بلکہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی تعلقات کو بھی مضبوط کرتی ہے، اور آم کو دوستی اور معاشی تعاون کی علامت کے طور پر اجاگر کرتی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں