میر پور (وے آوٹ نیوز)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرپور کی جانب سے سیکریٹری صحت آزاد جموں و کشمیر، بریگیڈیئر محمد فرید کو پاکستان آرمی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر دلی اور پرتپاک مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
پی ایم اے میرپور نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ترقی ان کی بے مثال قیادت، صحتِ عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات، اور قومی مفاد میں انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کاوشوں کا اعتراف ہے بلکہ طب و صحت کے شعبے سے وابستہ ہر فرد کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس موقع پر PMA میرپور کے وفد نے میجر جنرل محمد فرید کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ایک خوبصورت گلدستہ پیش کر کے ان کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر اعجاز احمد صدر، PMA میرپور پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود وائس پرنسپل، میرپور میڈیکل کالج ڈاکٹر اعجاز محمود ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ایم بی بی ایس-ایم سی ڈاکٹر اویس زاہدایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور شامل تھے۔ ملاقات کے دوران تمام معزز اراکین نے میجر جنرل محمد فرید کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی آئندہ پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ ترقی آزاد کشمیر اور پاکستان بھر کی طبی برادری کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال اور فخر کا لمحہ ہے۔