قومی اسمبلی ڈالرز کمانے لگی۔انڈیا کے خلاف پاکستانی پارلیمنٹ بھی سرخرو

اسلام آباد(وے آوٹ رپورٹ) پاکستانی پارلیمنٹ نے ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مضبوط کیا ہے بلکہ یوٹیوب چینل کے ذریعے آمدنی بھی حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔سپیکر ایاز صادق کے ویژن اور
قومی اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل میڈیا ظفر سلطان کی نگرانی میں میڈیا ٹیم نے ڈیجیٹل میڈیا کی موثر حکمت عملی کے باعث کامیابیاں سمیٹنا شروع کر دی ہیں۔
قومی اسمبلی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی انتھک محنت کی وجہ سے یوٹیوب چینل مونیٹائز یشن کے عمل سے گزر کر کامیابی کی منازل طے رہا ہے۔

اور اب تک قومی اسمبلی میڈہا ونگ تقریباً 1,000 امریکی ڈالر کی آمدنی بھی حاصل کر چکا ہے۔
ایک سال لے دوران قومی اسمبلی کے
چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو ایک سال کے دوران 2,500 سے بڑھ کر 39,000 تک پہنچ گئی ہے۔
– گزشتہ دو ماہ کے دوران، خاص طور پر پاک-بھارت کشیدگی کے دوران، قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینل کو 6.1 ملین ویوز موصول ہوئے، جن میں سے 84 فیصد ناظرین بھارت سے تھے۔
قومی اسمبلی کی کارروائی میں بھارتیوں کی دلچسپی اور ردعمل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی پارلیمان میں ہونیوالی کارروائیوں کو بھارت میں بھی بڑی دلچسپی سے دیکھا گیا، جس کا اندازہ ویوز کے اعداد و شمار سے ہوتا ہے۔
– بھارتی حکومت نے حال ہی میں 20سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلز کو اشتعال انگیز اور گمراہ کن مواد نشر کرنے کے الزام میں بلاک کر دیا ۔ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹل میڈیا پر موجودگی نے نہ صرف پاکستان کے بیانیے کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کیا ہے بلکہ آمدنی کا ایک نیا ذریعہ بھی فراہم کیا ہے۔ یہ پیش رفت ڈیجیٹل سفارت کاری اور میڈیا کی دنیا میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاس ہے۔دوسری جانب یپ بھی حقیقت ہے کہ اپوزیشن اپنی تقاریر سوشل میڈیا پر سنسر کرنے سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی اور ڈی جی میڈیا مسلسل تنقید کی ذد میں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں