اسلام آباد (وے آوٹ نیوز)
اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا.اوساکا ایکسپو میں 180 ممالک، 80 پویلینز میں پاکستان سب سے منفرد قرار دیا گیا۔پاکستان پویلین کا منفرد ڈیزائن کھیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان پویلین میں قدرتی نمک کی چٹانوں کا لمس، زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ بن گیا۔

پاکستان پویلین کا پنک سالٹ گارڈن زائرین کے لیے سکون و شفا کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہورپویلین ‘زمین کے ساتھ ہم آہنگی’ کے تصور کو اجاگر کرتا ہے،ایکسپو تھیم سے ہم آہنگ پاکستان پویلین برآمدات میں اضافے اور پنک سالٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا۔
ایکسپو میں پاکستان پویلین بین الاقوامی ہم آہنگی اور فکری تبادلے کا ترجمان بن کر ابھرا ہے۔