کھیلوں کے صحافیوں کا عالمی دن،خدمات پر خراجِ تحسین

اسلام آباد: دنیا بھر میں آج کھیلوں کے صحافیوں کا عالمی دن پر ان صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کا کھیلوں کی دنیا سے جڑے ہر لمحے کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ہے۔
اس دن کے موقع پر بین الاقوامی اور قومی اور مقامی سطح پر مختلف تقاریب، سیمینارز اور ایوارڈ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں کھیلوں کے صحافیوں کی خدمات کو سراہا گیا۔ پاکستان میں بھی کھیلوں کی صحافت ایک مضبوط شعبہ بن چکا ہے جو نہ صرف کرکٹ بلکہ ہاکی، فٹبال، اسکواش، اور دیگر کھیلوں کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (PRA) عثمان خان سمیت مختلف تنظیموں، سینیئر صحافیوں اور مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے اپنے پیغامات میں کھیلوں کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، تجزیے، اور بروقت کوریج کھیلوں کو عوامی دلچسپی کا مرکز بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
کھیلوں سے جڑی خبر ہو یا میدان کی سنسنی، ان صحافیوں کی موجودگی ہی وہ پل ہے جو ناظرین کو براہِ راست اس لمحے سے جوڑتی ہے۔
اس دن کی مناسبت سے کھیلوں کی تنظیموں اور اداروں نے صحافیوں کے لیے خصوصی پیغامات اور اعزازات کا بھی اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں